اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ، 72فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ، 72فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ: غزہ میںاسرائیل کی کئی مقامات پر بمباری سے72 نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر میں جافا سکول کے قریب اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنین میں ملبے سے 29 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ غزہ شہر کے ایک سٹیڈیم کے قریب حملے میں بچوں سمیت کم از کم 11 افراد شہیدہو گئے، المواسی کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک اور ایک خیمے پر حملوں میں چودہ افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری طرفاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ حماس لیڈر محمد عیسی العیسی کو صابرہ میں شہید کیا گیا، العیسی کو حماس کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا، عیسی العیسی جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!