اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا امریکہ کا امتیازی سلوک ہے، ترجمان...

چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا امریکہ کا امتیازی سلوک ہے، ترجمان وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے چینی طلبا کے ویزوں کو منسوخ کرنے کے امتیازی عمل سے اس کی نام نہاد آزادی اور کھلے پن کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ماؤ نے جمعرات کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے غیر معقول طور پر نظریے اور قومی سلامتی کی آڑ میں چینی طلبا کے ویزوں کو منسوخ کرنا چینی طلبا کے جائز حقوق اور مفادات کی شدید خلاف ورزی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے میں خلل واقع ہوا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس نے امریکہ سے اس پر احتجاج کیا ہے۔

ماؤ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے سیاسی بنیادوں پر اس اقدام اور امتیازی عمل نے اس کی خود ساختہ آزادی اور کھلے پن کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے اور اس سے ملک کے عالمی کردار اور ساکھ کومزید نقصان پہنچے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!