اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اے آئی اور ماحول دوست...

چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اے آئی اور ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے، ترک میئر

ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ چھٹے ترکیہ ۔ چین اقتصادی فورم میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

غازی انتیپ ، ترکیہ (شِنہوا) ترکیہ کے تاریخی شہر غازی انتیپ کی میئر فاطمہ شاہین کا کہنا ہے کہ ترکیہ ۔ چین تعلقات تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس کا مرکز اختراع ، پائیدار ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ذریعے رابطوں پر مبنی ہے۔

شاہین نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ غازی انتیپ کا قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے چین کے ساتھ گہرا تاریخی تعلق رہا ہے اور چین کے ساتھ اس کے تعلقات خاص کر ماحول دوست صنعت، مصنوعی ذہانت اور سیاحت میں فروغ پا رہے ہیں۔

2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک قانون ساز اور ترکیہ۔ چین دوستی گروپ کی رکن کی حیثیت سے چین کے اپنے پہلے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چین میں گزشتہ برسوں کے دوران غیر معمولی تبدیلی سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

شاہین نے بیجنگ کے اپنے تازہ ترین دورے سے متعلق کہا کہ وہ پیشرفت خاص کر جامع بلدیاتی خدمات کو دیکھ کر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظم و نسق کے لئے چینی نکتہ نگاہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی قیمتی دانشمندی مہیا کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس غازی انتیپ میں ڈیٹا سے چلنے والے ایسے ماڈل تک رسائی ہوتی تو ہم اپنے شہریوں کی مزید مئوثر انداز سے خدمت کرسکتے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!