اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈیٹا کی معاونت سے ترقی کی رفتار تیز ہوگئی

چین میں ڈیٹا کی معاونت سے ترقی کی رفتار تیز ہوگئی

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کی گوئی ژو یونیورسٹی میں پبلک بگ ڈیٹا کی اسٹیٹ کی لیبارٹری میں عملہ آلات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 3 سالہ لائحہ عمل کے نفاذ کے بعد سے ڈیٹا  کی معاونت سے ترقی تیز ہوئی ہے جس کا مقصد ڈیٹا کے استعمال کو پیداواری عنصر کے طور پر فروغ دیتے ہوئے معاشی اور سماجی ترقی میں ہونے والی پیشرفت میں اس کے کردار کو آگے بڑھانا ہے۔

قومی ڈیٹا انتظامیہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایک برس سے زیادہ عرصے قبل جاری کردہ  2026-2024 کے لائحہ عمل نے بڑے پیمانے پر سماجی پیداوارمیں ڈیٹا کے انضمام کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اس دوران ڈیٹا مارکیٹ پر مبنی ترقی میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے ایک اہلکار لوآن جئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کاروباری اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ڈیٹا مارکیٹ سے منسلک ہورہی ہے۔

 تقریباً 500 ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ادارے مرکزی اداروں نے قائم کئے ہیں اور چین کی صنعتوں میں تقریباً 66 فیصد سرکردہ اداروں نے ڈیٹا خریدا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیٹا کے اطلاق سے تمام صنعتوں میں مثبت نتائج برآمد ہوئے جس سے کاروباری اداروں کو خاطر خواہ فوائد ملے۔

 مثال کے طور پر زراعت میں کچھ پودے لگانے والی کمپنیوں نے کھاد ڈالنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے فصل کی پیداوار میں 5.5 فیصد اضافہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!