چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ-3 بی کیرئر راکٹ چین کے تھیان وین-2 مشن کو لے کر اڑان بھر رہا ہے-(شِنہوا)
شی چھانگ(شِنہوا)چین نے جمعرات کو علی الصبح اپنے پہلے سیارچے کےنمونے کو واپس لانے کے مشن تھیان وین-2 کا آغاز کردیا جس کا مقصد سیارچوں کی تشکیل و ارتقا اور ابتدائی نظام شمسی کے بارے میں نئی معلومات حاصل کرنا ہے۔
یہ خلائی تحقیقاتی مشن چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-3 بی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
تھیان وین-2 مشن ایک دہائی پر محیط سفر میں کئی سائنسی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جس میں زمین کے قریب سیارچے 2016ایچ 03 سے نمونے جمع کرنا اور مریخ سے بھی زیادہ فاصلے پر موجود مین بیلٹ دمدار تارے پی 311 کی کھوج لگانا ہے۔
سی این ایس اے کے مطابق مشن میں کئی جدید سائنسی آلات نصب کئے گئے ہیں جن میں کیمرے، مرئی اور انفراریڈ امیجنگ سپیکٹرومیٹر، تھرمل سپیکٹرو میٹر، ریڈار، میگنیٹومیٹر اور چارج شدہ اور غیر جانبدار ذرات کے ساتھ ساتھ خارج شدہ مواد کے تجزیے کے لئے مخصوص آلات شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link