چین کے کراس بارڈر انٹربینک ادائیگی کے نظام اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے سرحد پار ادائیگی کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرحد پار انٹربینک ادائیگی کے نظام (سی آئی پی ایس) اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے سرحد پار ادائیگی میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔
چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ دستخط کرنے سے ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے اور سرحد پار ادائیگیوں کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ سی آئی پی ایس کا نظم ونسق پیپلز بینک آف چائنہ کے پاس ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت سی آئی پی ایس اور یواے ای کا مرکزی بینک سرحد پار ادائیگی کے رابطے کا طریقہ کار تیار کرنے سے متعلق ملکر کام کریں گے جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مالیاتی اداروں کو مقامی کرنسی کلیئرنگ کی خدمات فراہم کرے گا۔
بیان کے مطابق فریقین رسک مینجمنٹ اور تعمیل پر تبادلہ گہرا کرتے ہوئے سرحد پار ادائیگی کے نظام کو محفوظ اور مستحکم بنائیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link