اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی گاؤں میں فرانسیسی وفد کی غیر مادی ثقافت میں...

چین کے مشرقی گاؤں میں فرانسیسی وفد کی غیر مادی ثقافت میں بھرپور دلچسپی

فرانس کی ایک تنظیم کے 11 رکنی وفد نے جمعہ کے روز چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کی ’ہوئی آن‘ کاؤنٹی کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران وفد نے علاقے کے دلکش قدرتی مناظر اور منفرد طرزِ تعمیر کو سراہا اور ’ہوئی آن‘ خواتین کا روایتی لباس پہن کر مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہوئے ہیں۔

’ہوئی آن‘ خواتین کے اس مخصوص لباس کو سال 2006 میں چین کے پہلے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میری ہیلین کاربونے، اعزازی پروفیسر، یونیورسٹی آف ٹولوز، فرانس

"یہ پہلا موقع ہے کہ میں چین آئی ہوں۔ جو کچھ میں دیکھ رہی ہوں وہ مجھے بہت پسند آ رہا ہے۔ یہاں کا ماحول تو میرے لئے واقعی شاندار ہے۔ آپ کے ملبوسات(ہوئی آن خواتین کا روایتی لباس) بہت خوبصورت ہے۔ آپ لوگوں کی شفقت اور مہمان نوازی سے میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آلائن جوفرے، ڈائریکٹر، عالمی تنظیم برائے ترقی ثقافتی و معاشی تعاون، فرانس

"یہ ایک شاندار تجربہ  اس لئے بھی ہےکہ یہ ایک قدیم شہر ہے اور اس کی دیوار واقعی حیران کن ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں  کہ فرانس میں ایسے بہت سے گاؤں ہیں جو چھوٹے بھی ہیں اور قدیم بھی۔دو مختلف اقوام کے درمیان رابطہ بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ ورثہ اور سیاحت کے درمیان توازن کو سمجھا جا سکے۔ جب میں اس طرح کے ملبوسات (ہوئی آن خواتین کے لباس) دیکھتا ہوں جو بے حد خوبصورت ہیں تو مجھے یقین ہوتا ہے کہ آج صبح کی یہ مہمان نوازی میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔”

فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!