امریکا نے اشتعال انگیزی پر اترے بھارت کو ایک بار پھر شٹ اپ کال دے دی۔
بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اس بارے میں بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا نے دو ٹوک انداز میں بھارت پر واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کیا جائے۔ علاقائی استحکام اور امن برقرار رکھا جائے۔
یاد رہے کہ علاقائی استحکام اور امن پر بھارت نے 6 مئی کو اس وقت ضرب لگائی تھی جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا کر مودی سرکار نے پاکستان پر چڑھائی کردی تھی۔ پاکستان نے اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیا تھا جس میں بھارت کے رافیل سمیت 6 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا تھا۔
ان حملوں کے بعد امریکا کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قائم ہوگئی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔ تاہم مودی سرکاری کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری ہے۔
ان حملوں کے بعد بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری 27 مئی سے 3روزہ دورے پر امریکا میں ہیں۔بدھ کی شام ان کی نائب امریکی وزیر خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں امریکا نے دو ٹوک انداز میں بھارت پر واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کیا جائے۔
