اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناقوام متحدہ امن فوج کو چیلنجوں کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو...

اقوام متحدہ امن فوج کو چیلنجوں کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے، وزیراعظم

اقوام متحدہ امن فوج کے عالمی دن پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا کیلئے ان امن دستوں کےاہم کردار کا اعتراف ہے۔ امن فوج کو چیلنجوں کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے۔

اقوام متحدہ امن فوج کے عالمی دن پر وزیر اعظم  شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیغامات میں امن دستوں کی جانب سے لاتعداد قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا یہ دن دنیا کیلئے ان امن دستوں کےاہم کردار کا اعتراف ہے۔دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیں ۔ 181 پاکستانی  فوجیوں نے عالمی امن و سلامتی کے حصول میں اپنی جان کی قربانیاں دی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ امن فوج کو درپیش مالی پابندیوں ، حفاظت اور سلامتی جیسے چیلنجز کا جائزہ لینے کا موقع بھی  ہے۔ امن فوج کو چیلنجوں کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاکستان اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا میزبان بھی ہے ۔ حالیہ علاقائی صورتحال  اس مشن کی موجودگی اور کردار مزید مؤثر بنانے کی ضرورت  اجاگر کرتی  ہے ۔ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!