اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور جکڑ کے ساتھ طوفانی بارش کی...

ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور جکڑ کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اورجکڑ کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں شام یا رات میں آندھی اورجھکڑ  کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،چکوال، جہلم، میانوالی ،خوشاب،بھکر،سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال ،شیخوپورہ،لاہور،اوکاڑہ،فیصل آباد،جھنگ میں  بارش کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،بہاولپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال،سوات ،ملاکنڈ،بونیر، پشاورصوابی،مردان،کوہاٹ،کرک میں بارش ہو سکتی ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،اس دوران تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!