چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ڈنگری کے ایک گاؤں میں زلزلے کے بعد آباد کاری کے مقام پر کالج کے رضاکار بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) چین کے شنگھائی اور جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کےدرمیان نئے فضائی روٹ پر پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔ اس سے دونوں شہروں کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو نمایاں انداز سے فروغ ملے گا۔
چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز اس روٹ پر 25 اکتوبر تک شی آن کے راستے ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی۔
شنگھائی سے شِی گازے کےدرمیان اس روٹ پر 2023 اور 2024 میں 15خصوصی سیاحتی پروازیں کامیابی سے چلائی گئی تھیں جن کے ذریعے 1 ہزار500 سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
شی گازے کے نائب پارٹی سربراہ پھنگ یی ہاؤ نے کہا کہ ڈنگری زلزلے کے بعد شہر میں زندگی کی رونق دوبارہ بحال ہوئی ہےاور وہ ہمالیہ کے عجائبات کا تجربہ کرنے کے لئے عالمی سیاحوں کو خوش آمدید کہنےکو تیار ہے۔
