چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے صحت کے 8 ویں اجلاس کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
شی آن (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں تعاون کو بڑھائیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن لیو نےچین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں 8ویں ایس سی او وزرائے صحت کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحت کا شعبہ ایس سی او کے تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے، چینی سربراہ مملکت کی پیش کردہ ایس سی او صحت برادری کے قیام کی سوچ نے رکن ممالک کو اس شعبے میں عملی تعاون گہرا کرنےسے متعلق اہم رہنما اصول مہیا کئے ہیں۔
لیو کے مطابق صحت عامہ کے مشترکہ تحفظ، بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کی ٹیکنالوجیز کے تبادلے کو گہرا کرنے، طبی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون آگے بڑھانے اور روایتی ادویات کے تحفظ، اختراع اور پیشرفت میں کامیاب نتائج حاصل کئے گئےہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ فریقین صحت کے شعبےمیں ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینےکے ساتھ ساتھ کھلے پن اور اختراع سے طبی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے لئے عملی تعاون پر توجہ مرکوز کریں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تبادلے مضبوط بنانا اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
