چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں کٹنگ ۔ ایج تیزرفتار بغیرانسان آبدوز بلیووہیل لانچ کردی گئی۔(شِنہوا)
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں بلیو وہیل نامی ایک کٹنگ۔ایج تیز رفتار بغیر انسان پانی کی سطح پر چلنے والی آبدوز لانچ کردی گئی ہے۔
یہ اقدام چین کی بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے اور ذہین بحری آلات میں ترقی کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
آبدوز تیار کرنے والے شریک ادارے ژوہائی یون ژو کے مطابق اسے پانی کی سطح اور زیرآب دونوں جگہ کام کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔یہ 36 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سطح پر چل سکتی ہے اورطوفانوں جیسے شدید موسم سے بچنے کے لئے غوطہ لگاسکتی ہے، اس کے علاوہ یہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک ساکت حالت میں پانی میں ڈوبی ہوئی رہ سکتی ہے۔
اس کی صلاحیتیں اسے ہنگامی حالات میں فوری ردعمل اور موسمیات، زیر آب نقشہ سازی، فوٹو گرافی، پانی کے نمونے لینے اور آبدوز کیبل کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات کے معائنے میں مئوثر استعمال کے قابل بناتی ہیں۔
ژوہائی یون ژو میں آبدوز منصوبے کے چیف انجینئر وو گوسونگ نے آبدوز کی اس صلاحیت کو اجاگر کیا کہ وہ طوفان کے مرکز کے قریب موسمیاتی راکٹ اور سینسر نصب کر کے اہم ماحولیاتی اور سمندری ڈیٹا اکٹھاکرسکتی ہے۔
