چین کے وسطی صوبے ہوبے کےشہر ووہان میں دریائے یانگسی سے بحری جہاز گزررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کاروباری طبقے کی آواز پر توجہ دے گا اور معمول کے تجارتی اور سرمایہ کاری عمل کے لئے مستحکم اور پیشگوئی کے حامل ماحول کو فروغ دے گا۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے میڈیا کی ان اطلاعات پر رد عمل کا اظہار کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے بوئنگ طیاروں کی ترسیل قبول کرنا بند کر دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ نے شہری ہوا بازی کے شعبے میں طویل مدتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون برقرار رکھا ہے جس نے دو طرفہ تجارت اور عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے محصولات کا ہتھیار استعمال کر کے عالمی صنعتی اور ترسیلی ذرائع کے استحکام کو شدید متاثر کیا ہے اور بین الاقوامی ہوابازی منڈی میں خلل پیدا کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بہت سی کمپنیاں معمول کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور انجام دینے سے قاصر ہوگئی ہیں اور اس سے نہ صرف چینی ایئرلائنز بلکہ بوئنگ بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معمول کے کاروباری تعاون کی حمایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
