اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا خود مختار ڈرائیونگ کے حفاظتی معیار کو تیز کرنے کا...

چین کا خود مختار ڈرائیونگ کے حفاظتی معیار کو تیز کرنے کا منصوبہ

چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے کے بن ہو قومی جنگلات پارک میں سیاح خودکار بس میں سوار ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین خود مختار ڈرائیونگ کے حفاظتی معیار کو بہتر بنانے کے لئے قومی معیارات کی ترقی کو تیز کرے گا۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جاری کردہ ایک دستاویز میں رواں سال کے لئے  خوکار ڈرائیونگ معیارات سے متعلق امور کے حوالے سے اہم ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

ملک منصوبوں کے تحت خود مختار ڈرائیونگ ڈیزائن آپریٹنگ ماحول ، خودکار پارکنگ نظام اور سمولیشن ٹیسٹنگ کے معیارات کی منظوری اور عملدرآمد میں پیشرفت کرے گا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین الیکٹرک گاڑیوں کے لئے بیٹری حفاظتی معیارات پر عملدرآمد کی کوششیں بھی تیز کرے گا اور ڈرائیور کی مدد سے چلنے والی مصنوعات کی حفاظت میں اضافے کے لئے متعلقہ معیار کے تعین کی رفتار بڑھائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!