چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے 31ویں چیئر پرسن کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی میں پیشرفت کے لئے اپنی دانش پیش کریں۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے 35 ویں چیئرپرسن کونسل کے اجلاس سے منگل کے روزخطاب میں کہا کہ سیاسی مشیروں کو ملک کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تحقیق کرکے اپنی تجاویز دینی چا ہئیں ۔
انہوں نے عوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ترقی پر اعتماد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس 30 جون سے 2 جولائی تک طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
