اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین کا 11 ویں...

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین کا 11 ویں چین۔عرب بزنس کانفرنس کی تقریب سے خطاب

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں 11ویں چین۔ عرب بزنس کانفرنس اور چین۔ عرب ممالک تعاون فورم کے 9 ویں سرمایہ کاری سیمینار میں پینل مباحثے کامنظر-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین جیانگ زوجون نے چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں 11 ویں چین۔ عرب بزنس کانفرنس اور چین۔ عرب ممالک تعاون فورم کے 9 ویں سرمایہ کاری سیمینار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

جیانگ زوجون  نے کہا کہ کانفرنس کے آغاز کے بعد گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران اس نے چین۔ عرب اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

جیانگ زوجون نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری رہنما کانفرنس کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ ان میں مستحکم روابط اور تعاون قائم ہوسکے اور اس طرح چین۔ عرب تعاون میں وسیع، جدید اور مشترکہ ترقی میں حصہ ڈالیں۔

کانفرنس کی مشترکہ میزبانی چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی کونسل، صوبہ ہائی نان کی عوامی حکومت، عرب لیگ کے سیکرٹریٹ اور عرب ممالک کے ایوان ہائے صنعت ،تجارت و زراعت کی جنرل یونین نے کی۔

تقریب میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی و کاروباری حلقوں کے ایک ہزار سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!