گولڈن ٹریل ورلڈ سیریز کی ایک دوڑ ہفتے کے روز چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں واقع دیوار چین کے جن شان لنگ سیکشن پر منعقد ہوئی ہے۔
اس ایونٹ میں 52 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد دوڑ کے شوقین افراد نے شرکت کی ہے۔
ساؤنڈبائٹ1(انگریزی): کوژیوینکووا ایلینا، دوڑ میں شریک روسی خاتون شہری
’’مجھے یہ بہت پسند آیا اور یہاں کا ماحول واقعی بہت شاندار ہے۔ تمام لوگ تیار ہیں اور سب کا موڈ خوشگوار ہے۔ انتظامات بہت عمدہ ہیں، ہمیں کافی، پانی اور مشروبات مل رہے ہیں۔
یہاں کھانے کا بھی بندوبست ہے۔ سب ہمارا خیال رکھ رہے ہیں، یہ بہت حیرت انگیز ہے۔ مجھے عام طور پر دوڑنے کا شوق نہیں، لیکن یہ دیوارِ چین پر ہے، اس لئے یہاں آنا میری خواہش تھی۔‘‘
ساؤنڈبائٹ 2 (انگریزی): لی ہالام، دوڑ میں شریک برطانوی شہری
’’یہ واقعی بہترین ہے۔ گزشتہ سال بھی میں نے اس دوڑ میں حصہ لیا تھا۔یہ ایک بہت ہی خوبصورت ٹریل ہے، دیوار پر دوڑنا ایک یادگار تجربہ ہے۔ یہاں کے مناظر اور ماحول انتہائی دلکش ہیں۔‘‘
بیجنگ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور شمال میں واقع جن شان لنگ، منگ خاندان (1368-1644) کے دور کی دیوارِ چین کے بہترین حالت میں محفوظ حصوں میں سے ایک ہے۔
چھنگ دے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link