اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹویوٹا کی عالمی پیداوار میں چار سال بعد نمایاں کمی

ٹویوٹا کی عالمی پیداوار میں چار سال بعد نمایاں کمی

جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نےجمعرات کے روز بتایا ہے کہ  مالی سال 2024 میں اس کی عالمی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2.9 فیصد کم ہو کر 96 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہ گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں معیار کے حوالے سے اسکینڈل کے باعث پڑنے والے اثرات کے بعد یہ چار سال میں پہلی کمی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کو گروپ فرمز میں ناقص تصدیقی عمل اور حفاظتی ٹیسٹنگ کے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اسکینڈل کے باعث گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی مقامی پیداوار 2.2 فیصد کم ہو کر 32 لاکھ 40 ہزار گاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے۔

اسی دوران کئی معروف ماڈلز کی پیداوار کو عارضی طور پر روک دیا گیا، جبکہ بیرون ملک پیداوار 3.3 فیصد کم ہو کر 64 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک آگئی ہے۔

مارچ میں ختم ہونے والے سال کے دوران ٹویوٹا نے دنیا بھر میں ایک کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔

جاپانی کار ساز کمپنی نے ملک میں 15 لاکھ 10ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو سال بہ سال 1.6 فیصد کم ہیں۔ کمپنی کی بیرون ملک 87 لاکھ 70 ہزار گاڑیوں کے ساتھ فروخت مستحکم رہی ہے۔

ٹویوٹا نے کہا ہے کہ  پرئیس ہائبرڈ  کارکی واپسی نے بھی عالمی سطح پر فروخت اور پیداوار دونوں کو متاثر کیا ہے۔

چین میں علاقائی لحاظ سے ٹویوٹا کو مقامی برانڈز سے شدید مقابلہ درپیش ہے۔

یہاں کمپنی کی پیداوار 7.8 فیصد گھٹ کر 15 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں، جبکہ فروخت 5.9 فیصد کم ہو کر 17 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔

اسی دوران شمالی امریکہ میں پیداوار اور فروخت بالترتیب 20 لاکھ 70 ہزار یونٹس اور 27 لاکھ 30 ہزار یونٹس کے ساتھ مستحکم رہی ہے۔

ٹوکیو سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!