چائنہ کوسٹ گارڈ کی فراہم کردہ تصویر میں چین کے نان شا چھن ڈاؤ خطے کے شیان بن جیاؤ پانیوں میں موجود فلپائنی بحری جہاز 9701 دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت کیا ہے۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تھیان جون لی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلپائن کی جانب سے خطے سے باہر کے ممالک کو نام نہاد "مشترکہ گشت” کے لئے شامل کرنے اور جنوبی بحیرہ چین پر اپنے غیر قانونی دعوے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی مسلسل کوششوں کے تناظر کیا گیا ہے۔
تھیان نے کہا کہ فلپائنی اقدامات نے خطے کو غیرمستحکم کیا جس سے امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ تنازعات کو بڑھانے اور جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کرنے والی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی حمایت بے سود رہے گی۔
تھیان نے کہا کہ جنوبی تھیٹر کمانڈ کے تحت افواج بھرپور چوکس رہیں گی اور قومی خودمختاری وسلامتی کے ساتھ ساتھ جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کا بھرپور تحفظ کریں گی۔
