چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر روئی لی کی ایک زمینی بندرگاہ سے چینی شہری امدادی ٹیم بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کی ایک گاڑی میانمار میں داخل ہورہی ہے۔ (شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) میانمار میں جمعے کے روز آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر روئی لی میں بھی محسوس کئے جہاں 847 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
بلدیاتی حکومت روئی لی کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کی دوپہر تک شہر میں 2 ہزار 840 افراد متاثر ہوئے تھے۔ زلزلے کا مرکز روئی لی شہر سے تقریباً 300 کلومیٹر دور تھا۔
مقامی حکومتوں نے زلزلے کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے، ارضیاتی خطرات کی نگرانی، پانی کے ذخائرکا معائنہ کرنے، بجلی کی سہولیات کی مرمت اور سڑکوں کی ہنگامی دیکھ بھال کے لئے ٹاسک فورس مقرر کی۔
زلزلے سے 2افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں طبی امداد مہیا کردی گئی ہے ۔ شہری حکومت مقامی رہائشیوں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگارہی ہے۔
روئی لی میں پانی، بجلی، نقل و حمل اور مواصلات معمول پر آچکے ہیں۔
