اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین زلزلہ متاثرہ میانمار کو 10 کروڑ یوآن کی ہنگامی انسانی امداد...

چین زلزلہ متاثرہ میانمار کو 10 کروڑ یوآن کی ہنگامی انسانی امداد دے گا

میانمار کے علاقے ماندالے میں زلزے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے میانمار کو زلزلے سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 39 لاکھ امریکی ڈالرز) کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چائنہ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ادارے کے ترجمان لی منگ نے بتایا کہ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چین 2 امدادی ٹیمیں بھی بھیجے گا اور خیمے، کمبل، ابتدائی طبی امداد کا سامان ، خوراک اور پینے کا پانی فراہم کرے گا۔

ادارے کے مطابق سامان کی پہلی کھیپ پیر کو فراہم کی جائے گی۔ چین میانمار کو ضرورت کے مطابق مزید امداد بھی دے گا۔

میانمار میں جمعہ کے روز 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کی اطلاعاتی ٹیم کے مطابق زلزلے سے 1 ہزار 2 افراد ہلاک اور 2 ہزار 376 زخمی ہوئے جبکہ 30 لاپتہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!