اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بہار کے پھولوں نے دیہی ترقی کی نئی راہ کھول...

چین میں بہار کے پھولوں نے دیہی ترقی کی نئی راہ کھول دی

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے علاقے ایریوآن میں یہ رنگ برنگے پھولوں کا ایک شاندار منظر ہے۔ اس منظر کی مہک سارے علاقے میں پھیل رہی ہے جس نے دیہی سیاحت میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔

’’پھولوں کی معیشت‘‘ کی اس لہر کے باعث یون نان کے دیہی علاقوں میں سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ اس کے ذریعے ماڈل سیاحتی گاؤں تیار ہوئے ہیں۔ علاقے کی دیہی ترقی کے اقدامات کے تحت یہاں  زندگی گزارنے کے ماحول میں بھی بہتری آئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گین لیویا، کونمنگ سے آیا ہوا سیاح

’’ ہم تقریباً ہر سال یہاں آتے ہیں۔ پرانا راستہ گاؤں سے گزرتا تھا لیکن اب یہاں اس سال ایک نئی براہ راست سڑک بننے کے ساتھ اس میں بہتری آ گئی ہے ۔ یہ آڑو کا باغ سی بی جھیل کے بالکل قریب ہے۔ یہاں  آپ پانی کو آسمان کے ساتھ ملتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ یہ منظر ہر دیکھنے والے کے لئے ایک انتہائی تازہ دم اور خوشگوار تجربہ ہے۔‘‘

سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد نے مقامی پکوانوں اور رہائش کی خدمات کے لئے بھرپور کاروباری مواقع فراہم کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ما یون یون، مالک، ایکو فارم، ، ایریوآن کاؤنٹی

’’ آس پاس کے علاقے میں سہولیات کی بہتری کے ساتھ سیاحوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہمارا سب سے مصروف ترین دن وہ تھا جب ہم نے 200 سے زائد مہمانوں کی میزبانی کی۔ حالیہ دنوں میں خاص طور پر سیاحوں کی تعداد اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ہم سب مسلسل کام کر رہے ہیں اور بڑی مشکل سے اس کا مقابلہ کر پا رہے ہیں۔‘‘

دالی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!