چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 کے موقع پر صحافیوں کو انٹرویو دے رہے ہیں-(شِنہوا)
بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے جزیرہ صوبے ہائی نان کے ساحلی قصبے بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 ختم ہوگئی جس میں کئی امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔
بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل ژانگ جون نے اختتامی پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کے اجلاس میں بنیادی طور پر پانچ امور پر پر اتفاق رائے پایا گیا جن میں کثیرجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھنا، علاقائی تعاون مستحکم کرنا اور علاقائی اقتصادی انضمام کا فروغ ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد، اختراع پر مبنی ترقی میں پیشرفت ، افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافے کے لئے مکالمے اور تبادلوں کی وکالت کرنا ہے اور مشترکہ طور پر مسائل سے نمٹنا شامل ہے۔
2001 میں قائم ہونے والا بی ایف اے ایک غیر سرکاری اور غیر نفع بخش عالمی تنظیم ہے جو علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور ایشیائی ممالک کو ان کے ترقیاتی اہداف کے قریب لانے کے لئے پرعزم ہے۔
25 سے 28 مارچ تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا موضوع "بدلتی دنیا میں ایشیا، ایک مشترکہ مستقبل کی سمت ” تھا۔
