اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک "مثالی، محفوظ اور امید...

چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک "مثالی، محفوظ اور امید افزا” منزل ہے، چینی صدر

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ کا عالمی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا منزل رہا ہے اور رہے گا۔

چینی صدر نے بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران نشاندہی کی کہ ملک  ہر اعتبار سے جدیدیت کے چینی راستے پر گامزن ہے اور کئی برس سے عالمی ترقی کے استحکام میں اہم شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین  دنیا کے لئے کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند ہے اور وہ اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دے کر قواعد و ضوابط، انتظامی اور معیارات جیسے ادارہ جاتی کھلے پن کو وسیع کرنے سے متعلق ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔

صدر نے کہا چین کے دروازے صرف وسیع تر ہوں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کی پالیسی نہ بدلی ہے اور نہ ہی بدلے گی ۔

شی نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی اور سب سے بڑا متوسط آمدنی والا گروپ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری اور کھپت کے وسیع مواقع مہیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے ترقیاتی عزم کے ساتھ ماحول دوست، ڈیجیٹل اور اسمارٹ تبدیلی کو تیز کررہا ہے  جو ملک کے جدید صنعتی ماحولیاتی نظام کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی انقلاب اور صنعتی ترقی کے نئے  نتائج  کو  بہترین تجربہ گاہ مہیا کرتے ہیں ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!