میانمار میں 7.7 شدت زلزلے سے ہلاکتیں 1 ہزار سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں گزشتہ روز آنیوالے 7.7شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونیوالی عمارات، مکانوں و دیگر ملبے تلے دب کر ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 1002ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400تک پہنچ گئی ہے۔ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی محسوس کئے گئے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔بینکاک میں 30منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے سے 8افراد ہلاک ہوگئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار میں 10کلو میٹر زیر زمین تھا۔
