جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینچین کے شی آن سے اپریل میں ویانا کے لئے براہ راست...

چین کے شی آن سے اپریل میں ویانا کے لئے براہ راست دوطرفہ پروازیں شروع کی جائیں گی

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن اور ویانا کے درمیان ایک نئی نان سٹاپ مسافر فضائی پرواز کا آغاز 20 اپریل سے کیا جائے گا۔ شی آن شیان یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس سروس سے چین کے اندرونی علاقوں اور یورپ کے درمیان براہ راست فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ دوطرفہ پرواز چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کی جانب سے ایئر بس اے 330 طیاروں کے ذریعے چلائی جائے گی جو ہر ہفتے پیر، جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوگی۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق افتتاحی پرواز کے ٹکٹ فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

شی آن-ویانا روٹ چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل تازہ ترین روٹس میں سے ایک ہے۔ اس کے ذریعے قدیم شاہراہ ریشم کے تاریخی نقطہ آغاز شی آن اور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جو “موسیقی کا شہر” کہلاتا ہے، کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ قائم ہوگا۔

ایئر لائن کی علاقائی شاخ نے کہا ہے کہ اس نئی پرواز سے چین کے شمال مغربی علاقوں اور آسٹریا کے درمیان تجارت، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ آسٹریا مشرقی اور مغربی یورپ کو ملانے والا ایک اہم ٹرانسپورٹ مرکز ہے۔

چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز یہ سروس ایم یو 5063 اور ایم یو 5064 فلائٹ نمبرز کے تحت چلائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!