بیجنگ (شِنہوا) بہار تہوار کے قریب آتے ہی چین نے ایک ماہ پر محیط طویل ثقافتی اور سیاحتی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں عوام کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں اور ترغیبی اقدامات شامل ہیں۔
یہ مہم جنوری کے آخر سے مارچ کے آغاز تک جاری رہے گی جس کے دوران ملک بھر میں تقریباً 30 ہزار سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں روایتی نئے سال کی رسومات، ثقافتی تقریبات، فن کے مظاہرے اور نمائشوں پر مبنی موسمی ثقافتی و سیاحتی مصنوعات اور پروگرام شامل ہوں گے۔
اس مہم کے تحت 36 کروڑ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 16 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کے کنزیومر ووچرز اور سبسڈیز تقسیم کی جائیں گی جبکہ ٹکٹوں میں رعایت، مشترکہ ٹکٹ مراعات اور بین العلاقائی سیاحت کے فروغ جیسے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔
یہ مہم وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر چھوان ژو میں شروع کی گئی۔




