معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد خود دوسری شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں جہاں وہ کروز پر سمندر کی سیر کے مزے لے رہی ہیں، جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انکے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں، اداکارہ نے تصاویر کیساتھ کیپشن لکھا یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ دن تنقید کا طوفان لے آیا۔
سوشل میڈیا صارفین کو جویریہ کا مغربی لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اسے کسی فیشن میگزین کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا البتہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے سٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔




