جمعرات, جنوری 29, 2026
انٹرنیشنلپرتگال میں تباہ کن طوفان، 5 افراد ہلاک

پرتگال میں تباہ کن طوفان، 5 افراد ہلاک

پرتگال میں تباہ کن طوفان سے کرسٹن کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں طوفانی ہواؤں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں ہنگامی واقعات رپورٹ کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع لیریا کے میئر گونکالو لوپس نے تصدیق کی کہ صرف انکے ضلع میں چار افراد جان سے گئے جن میں سے ایک شخص عمارت کے ڈھانچے کے گرنے سے ہلاک ہوا۔

ایک اور ہلاکت ویلا فرانکا ڈی زیرا میں اسوقت ہوئی جب تیز ہوا کے باعث درخت ایک چلتی گاڑی پر آ گرا۔

پرتگال کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اینڈ سول پروٹیکشن کے مطابق دوپہر تک 3,300سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے تھے جن کی اکثریت درختوں کے گرنے، ملبہ سڑکوں پر آنے اور اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق ہے، کئی مرکزی راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے۔

طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی مفلوج کر دیا، پاور گرڈ آپریٹر کے مطابق دوپہر تک تقریباً 5لاکھ 70ہزار افراد بجلی سے محروم تھے جبکہ رات کے وقت تعداد 10لاکھ تک جا پہنچی تھی۔

وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، لیریا کا فٹبال سٹیڈیم بھی شدید متاثر ہوا ہے، ضلع پومبال کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال محدود رکھیں۔

پرتگالی موسمیاتی ادارے کے مطابق مونٹے ریئل ایئر بیس پر ہوا کا جھونکا 176 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیریا میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے مزید تین جھکڑ بھی ریکارڈ ہوئے، ماہرین کے مطابق یہ رفتار ہریکین کی سطح کے قریب ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!