اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شہر نانجنگ میں مراکشی طلباء کا بہار کے تہوار کے...

چین کے شہر نانجنگ میں مراکشی طلباء کا بہار کے تہوار کے موقع پر سفر ی بھیڑکا تجزیہ 

چین میں "چنیون” یعنی بہار کے تہوار سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی ہجرت کا سلسلہ 14 جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔ نانجنگ میں زیرِ تعلیم مراکشی طلباء نے اس سفر ی بھیڑ کابغور جائزہ لینے کا  فیصلہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (اردو):ہاجر اور یونس ، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"ہیلو! ہم چین میں پڑھنے والے مراکشی طلباء، ہاجر اور یونس ہیں ۔ آئیے آپ ہمارے ساتھ ایک چینی شہر کی سیر کے لئے چلیں۔  آج  ایک خاص دن ہے کیوں کہ بہار کا تہوار قریب ہے، اس لیے آج کا سفر تھوڑا مختلف ہوگا۔ چلیں، دیکھتے ہیں!”

ساؤنڈ بائٹ 2 (اردو):ہاجر اور یونس، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"ہمارا سفر نانجنگ نان ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو رہا ہے۔ آپ تصور کریں کہ لاکھوں لوگ ایک ساتھ پورے چین میں سفر کر رہے ہیں!”

ساؤنڈ بائٹ 3 (اردو):ہاجر اور یونس، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"ہم غیر ملکیوں کے پاس چائنیز شناختی کارڈ نہیں، اس لیے پاسپورٹ دکھانا پڑتا ہے۔ اگر آپ چیزیں بھول جاتے ہیں، تو فون میں تصویر بھی کام دے گی۔ ہم تھوڑی دیر سے ہیں، اس لیے اب اپنی گیٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ نیا مسافر ہونے کے ناتے، ہر جگہ معلوماتی ڈیسک موجود ہیں جہاں آپ پوچھ سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (اردو):ہاجر اور یونس، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"یہ ہماری سیٹ نمبرز ہیں جنہیں ہم  ڈھونڈ رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (اردو): ہاجر اور یونس، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"ٹرین میں بیٹھ کر ہم ایک عام چینی شہری کے سفری  تجربے کو سمجھنا چاہتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (اردو):ہاجر، یونس، اور ایک مسافر

"کیا آپ تعطیلات اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے جا رہے ہیں؟”

"نہیں، میں نوکری کے انٹرویو کے لیے جا رہا ہوں۔”

"اوہ! آپ کی اچھی قسمت ہو!”

"شکریہ۔ آپ کا آبائی شہر کونسا ہے؟”

"چنگشا۔ کیا آپ وہاں جا رہے ہیں؟”

"جی، بہار کے تہوار پر خاندان کے ساتھ وقت گزاروں گا۔”

"کیا ٹرین سے سفر آسان ہے؟”

"جی ہاں، تیز اور سستا۔”

"لیکن کیا یہاں بھیڑ نہیں ہوتی؟”

"ہوتی ہے، مگر انتظام بہت اچھا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (اردو):ہاجر اور یونس، مراکشی طلباء، نانجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز

"ہم چانگ ژو اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ یہ ہماری منزل ہے۔ سفر بہت آرام دہ اور پرلطف رہا۔ ہم نے نئے دوست بنائے۔ یہ ٹرین لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ذریعہ ہے۔ مجھے خاندانوں کا اکٹھا ہونا پسند ہے۔ چین کا یہ نظام واقعی قابلِ تعریف ہے۔ آپ کا شکریہ! اگلی ویڈیو تک، الوداع!”

نانجنگ سے چانگ ژو تک کے اس سفر میں مراکشی طلباء کو بہار کے تہوار کے موقع پر چین کے منفرد ثقافتی اور سماجی پہلوؤں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے ۔

نانجنگ ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!