اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینحیرت انگیز سنکیانگ: پامیر سطح مرتفع پر خوشی کے لئے رقص

حیرت انگیز سنکیانگ: پامیر سطح مرتفع پر خوشی کے لئے رقص

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر کاشغر اور چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو کو ملانے والی ٹرین میں کنڈکٹر اور مسافر موسم بہار کے تہوار کی تقریب میں لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)کثیر نسلی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں رقص ایک زبان ہے۔ سٹیج سیٹ کرنے کے لئے ایک قالین، ایک سپیکر اور ایک کھلی جگہ کافی ہے۔ جنس یا عمر سے قطع نظر ایک بار تال پیدا ہونے کے بعد رقص شروع ہوجاتا ہے۔

پامیر سطح مرتفع کے مشرقی دامن میں واقع تاشقورغان تاجک خود مختار کاؤنٹی میں برفانی موسم میں بھی اس طرح کے اجتماعات عام ہیں۔

چین کے سب سے مغربی علاقے سنکیانگ میں غروب آفتاب کچھ دیر سے ہوتا ہے۔ رات 9 بجے کاؤنٹی کے وسط میں واقع ایک ہوٹل میں جشن ابھی شروع ہونے والا ہے۔ ایک نوجوان میزبان خاتون جس کا نام گلی نامہ ایلایتی ہے،  کچھ روایتی ٹوپیاں اور لباس دکھاکر مہمانوں کو تاشقورغان کے مقامی رسم و رواج اور کاؤنٹی کی جدید ترقی سے متعارف کرواتی ہے۔

اس کے بعد وہ تاجک عوام کے استقبال کے روایتی طریقوں کی وضاحت کرتی ہے، مختصر مظاہرے کے بعد مہمان جوش و خروش سے اشاروں کی نقل کرتے ہیں، جس سے اجنبیت ہنسی میں بدل جاتی ہے۔

جیسے ہی عقاب کی بانسری کی آواز ہوا بھرتی ہے، ہوٹل کے نوجوان ملازمین عقاب رقص کے مظاہرے کے ساتھ ماحول بنانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے لئے عقاب ایمانداری، مہربانی، بہادری اور طاقت کی علامت ہے۔ شکار کے پرندے کے بارے میں لوک گیت اور کہانیاں تاجک لوگوں کے درمیان بہت مشہور ہیں۔ عقاب کی بانسری ایک موسیقی کا آلہ ہے جو عقاب کے پروں کی ہڈی سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تاریخ 1600 سال سے زیادہ ہے۔ عقاب کا رقص قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

ہوٹل کے شعبہ  ہاؤس کیپنگ سے تعلق رکھنے والے دلبر جبیل اور ان کے ساتھیوں نے ایک عقاب کی نقل کرتے ہوئے خوبصورتی سے اپنے بازوؤں کو پھیلایا اور تال کے ساتھ لہرایا۔ اچانک وہ اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں- سر اونچا رکھا جاتا ہے، سینے باہر ہوتے ہیں – جیسے عقاب بادلوں میں چڑھ رہا ہو۔

سیاح اس مسحور کن مظاہرے  سے حیران ہیں۔ کچھ لوگ اس لمحے کو قید کرنے کے لئے اپنے فون نکالتے ہیں جبکہ بعض  اپنے جوش و خروش پر قابو نہ پاکر رقص میں شامل ہوجاتے ہیں۔

جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوتے ہیں، گلی نامہ ایلایتی تیزی سے موسیقی کو "شاعری، موسیقی ورقص کی محفل” میں تبدیل کر دیتی ہے ، جو رقص کا ایک عام انداز ہے جو ویغور نسلی گروہ کی منفرد ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔

چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو سے سنکیانگ پہنچنے والے لی پائی یوان نے کہا کہ  مقامی لوگ گرم جوش اور سادہ ہیں، بارز میں پرفارمنس کے مقابلے میں اس قسم کی رقص پارٹی زیادہ جاندار ہوتی ہے۔

40 منٹ کے اس رقص کو 2 گھنٹے سے زیادہ بڑھایا گیا۔ لی پائی یوان نے جوش و خروش سے میدان میں شامل ہوتے ہوئے ہر منٹ کا لطف اٹھایا۔

اس کے برعکس  تاشقورغان میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ڈینگ جیان ژو نے زیادہ آرام دہ انداز میں رقص کیا۔

ڈینگ جیان ژو نے کہاکہ جس جگہ پر ہم رقص کر رہے ہیں وہ تاشقورغان کے روایتی گھروں کے انداز میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ہوٹل میں وہ کام کرتے ہیں اس میں سنگاپور ، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سیاح بھی موجود ہیں۔

تاشقورغان حیرت انگیز سطح مرتفع کے مناظر، گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثے اور لوک رسم و رواج کا حامل ہے، جو اسے ایک پرکشش سیاحتی مقام بناتا ہے۔ کاؤنٹی کے ثقافتی اور سیاحت کے محکمے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کاؤنٹی نے 2023 میں 13لاکھ 60ہزار سیاحوں کا خیرمقدم کیا اور 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 19لاکھ 20ہزار ہوگئی ، جس میں سے تقریباً 80 فیصد سنکیانگ سے باہر سے آئے تھے۔ 2024 کے آخر تک کاؤنٹی میں 91 ہوٹل اور 602 مہمان خانے تھے، جن میں سے آدھے سے زیادہ پچھلے 2 سالوں میں کھولے گئے تھے۔

اب تاشقورغان کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے سیاحوں کو مختلف قسم کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں جن میں چین بھر کے کھانے، مغربی فاسٹ فوڈ اور پاکستانی پکوان شامل ہیں۔ بڑھتی ہوئی سیاحت نے نوجوان مقامی لوگوں کو زندگی میں مزید اختیارات بھی دیئے ہیں۔

 29 سالہ عبدالعزیز محمود ٹوپی کے نیچے شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ رقص کررہاتھا جو سنکیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہے اور اب ایک ہوٹل کے کیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتاہے۔

رات گہری ہوتی جاتی ہے تاہم مہمانوں کے حوصلے پست نہیں ہوتے۔بلآخر   گلی نامہ ایلایتی نے  موسیقی بند کر دی اور ہر کوئی اگلے روز دوبارہ جمع ہونے پر رضامند ہوگیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!