اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے لندن آئی جگمگا اٹھا

نئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے لندن آئی جگمگا اٹھا

برطانیہ کے شہر لندن میں نئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے لندن آئی کو سرخ رنگ کی روشنیوں سے سجایاگیا ہے-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)سانپ کے سال کی آمد کا خیر مقدم کرنے کے لئے موسم بہار کے تہوار، جسے نئے چینی سال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے موقع پر برطانیہ کا مشہور لندن آئی چمکدار سنہری اور سرخ رنگ میں جگمگا اٹھا۔

اس شاندار نمائش نے لندن کے آسمان کو روشن کر دیا اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو دریائے تھیمز کے جنوبی کنارے پر بوندا باندی میں اپنی طرف راغب کیا۔

لندن چائنہ ٹاؤن چائنیز ایسوسی ایشن اور لندن آئی کے اشتراک سے منعقد ہونے والی سالانہ روشنیوں کی تقریب شہر کے نئے چینی سال کی تقریبات کی ایک خاص بات بن گئی جس میں روایت اور جدیدیت کا امتزاج دکھایا گیا ہے۔

روایتی ڈریگن اور شیر رقص کے مظاہرے  نے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔

تماشائیوں میں لندن کی رہائشی الیسینڈرا ریس بھی شامل تھی۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ چین کا سانپ کا سال ہے اور وہ  اس شو سے لطف اندوز ہوئی ہے۔

مستقبل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان یکجہتی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا چین ایک بہت بڑا ملک ہے۔ میں برازیل سے ہوں اور میں برازیل اور چین کو ایک ساتھ مزید کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!