سٹیٹ گرڈ کے تکنیکی ماہرین بیجنگ- شی زانگ ایکسپریس وے کے ساتھ ایک سروس ایریا میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ روبوٹ کی خرابی ٹھیک کررہے ہیں-( شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی تھی جو اس سے پچھلے سال کی نسبت 49.1 فیصد اضافہ ہے۔
ان میں سے سرکاری چارجنگ پوائنٹس کی تعداد تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار جبکہ نجی چارجنگ پوائنٹس کی تعداد 92 لاکھ 40 ہزار کے قریب تھی۔
چین نے 2024 کے دوران 42 لاکھ 20 ہزار سے الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
چارجنگ سہولیات میں اضافہ چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوئی ہے جس کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکی ہے۔
چین نے مسلسل 10 برس تک دنیا میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں قائدانہ پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
