اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم سے عالمی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، اقتصادی امور پر...

وزیراعظم سے عالمی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، اقتصادی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں دلچسپی لینے پر عالمی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروںکو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں عالمی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ،

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں دلچسپی لینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ملک کے منفرد منظر نامے کا ذکر کیا۔اس موقع پر گینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی سے آگاہ کیا اور حکومتی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ملکی مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!