اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل3 لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی شمالی غزہ واپس پہنچ گئے،...

3 لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی شمالی غزہ واپس پہنچ گئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے 3لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی شمالی غزہ واپس پہنچ چکے ہیں, ان بے گھر افراد میں 50 فی صد مرد ہیں جب کہ25 فی صد خواتین اور 25 فی صد بچے ہیں۔

دفتر کے مطابق غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں گنتی کے لیے مقامات مقرر کیے گئے ہیں۔ انسانی امور کے دفتر کا کہنا ہے کہ پیدل واپسی کے ذریعے اس مشکل مرحلے کو طے کرنے والوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، عمر رسیدہ، معذور، دیرینہ امراض میں مبتلا اور فوجی طبی نگہداشت کے ضرورت مند افراد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ گھر والوں کے بغیر کم عمر بچے بھی اس ہجوم کے کمزور ترین طبقے میں سے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!