اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت، کمبھ کے میلے میں بیرئیر ہجوم پر گرگئے، بھگدڑ مچنے سے...

بھارت، کمبھ کے میلے میں بیرئیر ہجوم پر گرگئے، بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تقریباً 28 ملین افراد نے بدھ کی صبح 8 بجے دریا میں ڈبکی لگائی اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ 13 جنوری سے جاری کمبھ کے ملے میں اب تک 200 ملین افراد دریا میں مذہبی رسومات ادا کرچکے ہیں۔ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے حادثے کے بعد ریاستی وزیر صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!