اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخلائی تحقیق میں چین کی سال2024 میں انقلابی کامیابیوں اور پیش رفت...

خلائی تحقیق میں چین کی سال2024 میں انقلابی کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ

ہیڈلائن:

خلائی تحقیق میں چین کی سال2024 میں انقلابی کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ

جھلکیاں:

2024 میں چین کی خلائی تحقیق میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا ایک مختصر جائزہ۔ چین نے خلائی و قمری تحقیق میں اہم اہداف حاصل کئے ہیں جبکہ تجارتی خلائی مارکیٹ کا حجم 2017 سے اوسطاً سالانہ 20 فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ تفصیل وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کی خلائی تحقیق کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

انسان بردار خلائی پروگرام، قمری تحقیق، تجارتی خلائی لانچ

2024 میں چین کی خلائی تحقیق میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر ایک مختصر جائزہ

25 اپریل2024:
انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-18چین کےشمال مغربی علاقے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکزسے روانہ کیاگیا۔شین ژو-18 کےعملے نے مدار میں شین ژو-17 کےعملے کی جگہ فرائض سنبھالے۔ شین ژو-18 کےعملے کے ارکان،یی گوانگ فو، لی کونگ اور لی گوانگ سو نےمدار میں 192روز تک قیام کیا۔عملے نےاس دوران دو خلائی سرگرمیاں انجام دے کر چینی خلانوردوں کی جانب سے خلا میں واحد اورطویل ترین چہل قدمی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔

4 نومبر 2024:
انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-18   کا واپسی  کاکیپسول ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا تھا۔

30 اکتوبر 2024:
چین نے کامیابی کے ساتھ انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-19 لانچ کیا۔جہاز میں شامل تین میں سے دو خلانوردوں کا تعلق 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد سے تھا،جنہیں مدار میں موجود خلائی اسٹیشن پربھیجا گیا۔

2024 چین کی پہلی تجرباتی خلائی گاڑی شین ژو-1 کے کامیاب آغاز کا 25واں سال تھا۔ چین نے کئی دہائیوں میں انسان بردار خلائی پرواز کو منصوے سےحقیقیت میں بدل کر ملک کی خلائی سفر کے قدیم خواب کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

2024 میں چین نےقمری تحقیق کےلحاظ سے انسانی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کیا۔چھانگ ای-6 مشن نےچاند کےدور دراز حصے سے 1,935.3 گرام قمری نمونے اکٹھے کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ان نمونوں نے چاند کے مقناطیسی میدان کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔

2024 میں چین کی تجارتی خلائی صنعت میں بھی تیزی سے ترقی دیکھنے میں  آئی ہے۔

30 نومبر 2024 کو چین کے پہلے تجارتی لانچ سائٹ،’ہینان تجارتی خلائی جہاز لانچ سائٹ‘نے اپنا پہلا مشن مکمل کیا تھا۔

چینی تجارتی خلائی مارکیٹ کا حجم 2017 سے اوسطاً سالانہ 20 فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔

2024  کے آخر تک  مارکیٹ کا حجم تقریباً 23.4 کھرب یوآن(320.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!