اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کمپنی کی جانب سے امن اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے...

چینی کمپنی کی جانب سے امن اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر ایتھوپیا کے بااثر افراد کے لئے ایوارڈز

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کی سڑکوں کو یوم افریقہ کی مناسبت سے مختلف افریقی ممالک کے آرٹ، نقشوں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے-(شِنہوا)

ادیس ابابا(شِنہوا)چینی ٹیکسٹائل کمپنی انٹیکس گروپ نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ایتھوپیا کی ممتاز شخصیات کو ملک میں امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹیکس گروپ کے چیئرمین چھیان انہوا نے کہا کہ امن اور اقتصادی ایوارڈز کا مقصد ایتھوپیا کے ساتھ چین کے بہترین طور طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنا ہے کیونکہ مشرقی افریقی ملک پرامن سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

ادیس ابابا چیمبر آف کامرس اینڈ سیکٹرل ایسوسی ایشنز کے صدر میزیبت شینکوتے نے ایتھوپیا میں مقامی برادریوں کی حمایت اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی قابل ستائش کوششوں پر چینی ٹیکسٹائل کمپنی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعزاز ایتھوپیا کے مزید افراد اور تنظیموں کو اسی طرح کی مثالی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دے گا۔

ایتھوپیا کے گامو عوام سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی رہنماؤں کے ایک گروہ ہے جنہیں عام طور پر "گامو بزرگوں” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس گروہ نے حال ہی میں نسلی گروہوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے میں اپنی کوششوں پر ایتھوپیا کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انکی کاوشوں کے بدلے انکو امن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ بیر (تقریباً 80ہزار امریکی ڈالر) کا انعام بھی دیا گیا۔

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان کاروباری شخصیت بیجائی نائیکر کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدیدیت اور مہارت کے فروغ میں ان کی خدمات پر ایک کروڑ بیر سمیت اقتصادی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ایتھوپیا میں چینی سفارتخانے کے قونصلر شوئے وائی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قومی ترقی میں ایتھوپیا کے افراد اور تنظیموں کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے بلکہ امن اور ترقی کے حصول میں انفرادی اور اجتماعی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!