اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزیمبیا میں چینی کاروباری اداروں، مقامی ملازمین کے درمیان تعلقات بڑھانے کے...

زیمبیا میں چینی کاروباری اداروں، مقامی ملازمین کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لئے سیمینار کا انعقاد

زیمبیا کے شہر لوساکامیں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے ملنگ پلانٹ کافضائی منظر-(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا)زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں  زیمبیا میں چینی کاروباری اداروں اور ان کے ملازمین کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

"چین-زیمبیا اقتصادی و تجارتی انضمام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹیلنٹ ریسورسز کی لوکلائزیشن” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد ایسوسی ایشن آف چائنیز کارپوریشنز ان زیمبیا (اے سی سی زیڈ) نے زیمبیا فیڈریشن آف ایمپلائرز کے تعاون سے کیا تھا، جس میں چینی سفارتخانے اور زیمبیا کی حکومت کے حکام کے ساتھ ساتھ اے سی سی زیڈ کے ارکان نے بھی شرکت کی تھی۔

زیمبیا میں چینی سفارتخانے کے قونصلر جن جون نے زیمبیا میں چینی کاروباری اداروں کی مستحکم اور پائیدار ترقی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے میں مفید کام کرنے پر اے سی سی زیڈ کی تعریف کی۔

چینی قونصلر نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ بیرون ملک کام کرنے والے کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی قوانین اور ضوابط کی پیروی کریں اور اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ترقی حاصل کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچائیں، مقامی لیبر قوانین پر سختی سے عمل کریں، مقامی کارکنوں کے تحفظ اور قانونی حقوق اور مفادات کا موثر طریقے سے تحفظ کریں، ملازمین کے مطالبات کو مکمل طور پر سمجھیں اور روزگار کے تنازعات کو فوری طور پر حل کریں۔

قونصلر نے کہا کہ چین اور زیمبیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون تیزی سے بڑھا ہے اور جنوری سے اکتوبر تک تجارتی حجم 3.4 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے  جو زیمبیا کی کل تجارت کا 20 فیصد ہے۔ دریں اثنا  چینی کاروباری اداروں نے زیمبیا کے کان کنی کے شعبے میں 3.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے تقریباً 15ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

اے سی سی زیڈ کے صدر لیاؤ زیبن نے کہا کہ سیمینار کا موضوع زیمبیا کی برادری کے ساتھ افرادی قوت کو مربوط کرنے، اس کے قوانین کا احترام کرنے اور مقامی مہارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

زیمبیا کانگریس آف ٹریڈ یونینز کے سیکرٹری جنرل جوئے بین نے کہا کہ سیمینار کا انعقاد اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سب کے لئے سازگار اور ہم آہنگ کام کے ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

زیمبیا کی وزارت محنت و سماجی سلامتی کے مستقل سیکرٹری زکریا لوہنگا نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی میں چینی کاروباری اداروں سمیت نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!