اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا ملکی طلب میں اضافے کے لئے درآمدی ٹیکس کے نرخ...

چین کا ملکی طلب میں اضافے کے لئے درآمدی ٹیکس کے نرخ میں ردوبدل کا اعلان

چین کے جنوب مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہورگوس میں ہورگوس ریلوے پورٹ پر سٹینڈرڈ-گیج یارڈ کا فضائی منظر- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین یکم جنوری 2025ء سے کچھ اشیاء پر درآمدی ٹیکس کی شرح اور اشیاء میں ردوبدل کرے گا جس کا مقصد مقامی طلب کو بڑھاکر اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو آگے بڑھانا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیکس کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیکسوں میں ردوبدل کے سالانہ منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت اگلے سال 935 اشیاء پر عارضی درآمدی ٹیکس کا اطلاق کیا جائے گا جو پسندیدہ ترین ممالک کی شرح سے کم ہے۔ اس منصوبے سے معیاری مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے کہا کہ ٹیکس میں یہ کمی سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع کے ذریعے نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافے اور ماحول دوست اور کم کاربن اخراج میں پیشرفت سے مطابقت رکھتی ہے۔

 آزادانہ اور ترجیحی تجارت کے 24 انتظامات کے تحت روایتی ٹیکس کی شرح کا اطلاق اگلے سال 34 ممالک یا خطوں کی کچھ مصنوعات پر کیا جائے گا جو چین کے اعلیٰ معیار کے آزاد تجارتی علاقوں کے عالمی سطح پر مبنی نیٹ ورک کو وسیع کرنے کوششوں کا حصہ ہے۔

یکم جنوری 2025 سے چین- مالدیپ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کم محصولات کی تحت فریقین کے درمیان تقریباً 96 فیصد اشیاء پر صفر ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔

کمیشن کے مطابق چین اگلے سال سفارتی تعلقات رکھنے والے 43 کم ترقی یافتہ ممالک کو 100 فیصد اشیاء پر صفر ٹیکس کی پیش کش جاری رکھے گا تاکہ ان کی ترقی اور باہمی فائدے کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!