اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے...

امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بے گھر افراد کے خیمے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ تعمیرات و شہری ترقی (ایچ یو ڈی) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ قومی سطح پر سستے مکانات کا بحران، بڑھتا افراط زر اور تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف جنوری 2024  کی ایک رات کو 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بے گھر تھے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

ایچ یو ڈی ایجنسی کی سربراہ ایڈرین ٹوڈ مین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اعداد و شمار تقریباً ایک برس پرانے ہیں جو موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کرتے  تاہم یہ اہم ہے کہ ہم بے گھر ہونےکا مسئلہ روکنے اور اسے ختم کرنے کے لئے شواہد پر مبنی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں۔

رپورٹ کے مطابق اس تاریخی بلند ترین تعداد میں ممکنہ طور پر کئی عوامل کارفرما ہیں۔ قومی سطح پر سستے مکانات کے بحران، بڑھتے ہوئے افراط زر، متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں کی تنخواہوں میں کمی اور منظم نسل پرستی کے مسلسل اثرات نے بے گھر ہونے کا مسئلہ اس مقام تک پہنچادیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صحت کی نگہداشت کے اضافی بحران اور قدرتی آفات نے لوگوں کو گھروں کو سے بے دخل کیا ہے۔ امریکہ میں ہجرت کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران بے گھر ہونے کی روک تھام کے پروگراموں کا خاتمہ  بشمول چائلڈ ٹیکس کریڈٹ میں توسیع کا خاتمہ بھی اس نظام کو مزید بگاڑنے کا سبب بنا جو پہلے ہی دباؤ کا شکار تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقل مکانی کا خاندانوں کے بے گھر ہونے پر پر نمایاں اثر پڑا جس میں 2023 سے 2024 تک 39 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!