ہفتہ, نومبر 29, 2025
انٹرٹینمنٹمشی خان کی کئی سوشل میڈیا صارفین پر تنقید، گندی سو چ...

مشی خان کی کئی سوشل میڈیا صارفین پر تنقید، گندی سو چ کا حامل قرار دیدیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے کئی سوشل میڈیا صارفین کو شدید تنقید کا نشانہ دیتے ہوئے انہیں گندی سوچ کا حامل قرار دیدیا ہے۔

چند روز قبل مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں سے متعلق سرکاری سطح پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اور افغان میڈیا کی افواہیں آگے بڑھانے کے اس اقدام پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جوابی ردعمل میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو بنانے پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر لوگوں کو انسانیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، معتبر اکاونٹس سے میرے بارے میں گھٹیا باتیں ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

کل جب میں نے سوشل میڈیا کھولا تو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان دنیا میں نہیں رہے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے، جذباتی کیفیت میں ویڈیو پوسٹ کردی، اسکے بعد میرے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور کہا گیا کہ میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہوں، لوگوں کو لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے کیونکہ کسی کے احساسات سچے بھی ہوسکتے ہیں، میں نے کوئی ایکٹنگ نہیں کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!