ہفتہ, نومبر 29, 2025
پاکستانکراچی، 62 لاکھ روپے ڈکیتی واردات میں ملوث ڈاکو مقابلے کے بعد...

کراچی، 62 لاکھ روپے ڈکیتی واردات میں ملوث ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

کراچی پولیس نے 62 لاکھ روپے ڈکیتی واردات میں ملوث ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق تین مسلح ملزمان رات گئے گلشن اقبال میں واقع کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کیساتھ شدید فائرنگ تبادلہ ہوا، اس دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!