چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوز پر زور دیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور حکومت کے لئے کسانوں کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے میں پل کا کردار ادا کرتے ہوئے سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹو مقاصد میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں ایک نیا باب لکھنے کی کوشش کریں۔
شی جن پھنگ نے آل چائنہ فیڈریشن آف سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کوآپریٹوزکے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک ہدایت میں کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں میں ملک کے سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوزنے دیہی و شہری رہائشیوں کی خدمت، دیہی معیشت کے فروغ ، مطلق غربت کے خاتمے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور دیہی بحالی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
فیڈریشن کا قیام 1954 میں عمل میں آیا تھا،یہ ایک قومی اقتصادی تنظیم ہے جو پیداوار کے اہم زرعی ذرائع کے ساتھ ساتھ زرعی اور ضمنی مصنوعات کو منظم ، مربوط اور ان کا انتظام کرنے کی ذمہ دار ہے۔
شی نے تمام سطح کی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں سے کہا کہ وہ سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوزکے کام کے لئے اپنی قیادت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اس سے تعاون کریں۔
شی نے کوآپریٹوز پر زور دیا کہ وہ مربوط پلیٹ فارم تیار کریں جو کسانوں کی پیداوار اور زندگیوں کی خدمت کریں اور جدید زراعت کی ترقی کے فروغ میں مدد دیں۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوز سے متعلق ہدایات دیں۔
لی نے کوآپریٹوزپر زوردیا کہ وہ زرعی رسد، زرعی مصنوعات کی تقسیم کے ساتھ ساتھ قابل تجدید وسائل کی ری سائیکلنگ اور استعمال میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید فروغ دیں۔
