اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ادویات کی قیمتوں کے مذاکراتی پروگرام سے مریضوں کو اربوں...

چین میں ادویات کی قیمتوں کے مذاکراتی پروگرام سے مریضوں کو اربوں کی بچت

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ایک فارمیسی میں ایک فارمسیسٹ ادویات کی جانچ کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ادویات کی قیمتوں کے مذاکراتی پروگرام سے اکتوبر 2024 تک مریضوں کو 880 ارب یوآن (تقریباً 112.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی بچت ہوئی۔

قومی صحت نگہداشت تحفظ انتظامیہ (این ایچ ایس اے) نے جمعرات کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ تک قیمتوں کے بارے میں مذاکرات کے ذریعے چین کے طبی بیمہ میں شامل ادویات تک رسائی کو 83 کروڑ مرتبہ استعمال کیا گیا۔

چین ادویات کو زیادہ سے زیادہ سستی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کررہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر خریداری اور قیمتوں کے بارے میں مذاکراتی پروگرامز شامل ہے۔

دوا ساز کمپنیوں سے ادویات کی قیمتوں پر رعایت حاصل کرنے کا مقصد صحت کی نگہداشت سے وابستہ بیمہ حکام کی قوت خرید کا درست طریقے سے استعمال ہے۔ اس میں قومی طبی بیمہ کے استعمال کے حجم کے اعتبار سے قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

چینی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران این ایچ ایس اے نے اس کا سہرا 2018 میں متعارف کردہ  طبی بیمہ ادویات فہرست کے سالانہ اپ ڈیٹ نظام کو دیا جس نے نئی ادویات تک رسائی کو تیز کیا ہے۔

یہ طریقہ کار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نئی اور مئوثر ادویات کی فوری طور پر زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی ہو، اس سے بیمہ شدہ افراد کو طبی سائنس میں پیشرفت سے جلد فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

این ایچ ایس اے نے قومی بیمہ ادویات فہرست میں 91 نئی دوائیں شامل کی ہیں جس سے مجموعی تعداد 3 ہزار 159 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دائمی بیماریوں ، نایاب بیماریوں اور بچوں کی ادویات تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!