اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبےکا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک...

چین کے ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبےکا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک ہو گیا

چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے ژانگ ژو  میں  ژانگ ژونیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا تعمیراتی کام دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

فوژو (شِنہوا) چین کے  مشرقی صوبہ فوجیان  کے ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبے کے پہلے پاور جنریشن یونٹ نے جمعرات کو گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی شروع کر دی۔

یہ مقامی طور پر تیار کردہ تیسری نسل کے ری ایکٹر ہوالونگ ون کے بیچ کی تعمیر کے عمل میں پیشرفت کے لئے ایک بڑا اقدام ہے کیونکہ چین اپنے توانائی کے مختلف ذرائع کو بہتر بنانے اور کاربن کے دوہرے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے مطابق یونٹ کی کارکردگی کو مزید جانچنے کے لئے شیڈول کے مطابق متعدد ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ تجارتی آپریشن کے لئے ضروری شرائط کو پورا کیا جا سکے۔

ژانگ ژو نیوکلیئر بجلی منصوبہ 6 ہوا لونگ ون نیوکلیئر پاور یونٹس نصب کرنے کا منصوبہ ہے جس کی مجموعی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 72 لاکھ کلو واٹ ہے۔ اس وقت 4 یونٹس زیر تعمیر ہیں۔

  ژانگ ژو شہر میں واقع یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ہوا لونگ ون جوہری توانائی کامرکز ہے اور یہ وہی مقام ہے جہاں ہوا لونگ ون ری ایکٹرز کے بیچ کی تعمیر کا آغاز بھی ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!