اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی یوروگوئے کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

چینی صدر کی یوروگوئے کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

یوروگوئے کے شہر مونٹی ویڈیو میں بائیں بازو کے حزب اختلاف کے اتحاد براڈ فرنٹ کے صدارتی امیدوار یامان دو اورسی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد تقریر کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے  یامان دو اورسی کو  یوروگوئے کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ چین اور  یوروگوئے اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور باہمی تعاون سے لطف اندوزہورہے ہیں۔  دونوں ممالک نے 36 برس قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے ہمیشہ باہمی احترام ، مساوات اور باہمی فوائد حاصل کئے۔

شی نے کہا کہ فریقین نے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور تائید کی، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے بامعنیٰ نتائج حاصل کئے اور اپنے عوام کے درمیان گہری دوستی قائم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین ۔  یوروگوئے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین۔  یوروگوئے دوستی جاری رکھنے اور چین۔  یوروگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے اورسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں عوام کو مزید فوائد مل سکیں۔

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بھی  یوروگوئے کی نومنتخب نائب صدر کیرولینا کوسی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!