اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اکتوبر کے دوران بین العلاقائی سفر اور مال برداری میں...

چین میں اکتوبر کے دوران بین العلاقائی سفر اور مال برداری میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے علاقے  ری ژاؤ میں ری ژاؤ بندرگاہ پر ایک کنٹینر ٹرمینل دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران بین العلاقائی سفر اور بندرگاہوں سے مال برداری حجم دونوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ترقی دوست پالیسیوں  کے مئوثر اثرات ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 5.84 ارب بین العلاقائی دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 6.9 فیصد زیادہ ہیں۔

2024 کے ابتدائی 10 ماہ میں بین العلاقائی دوروں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد بڑھ کر 54.93 ارب ہوگئی۔

گزشتہ ماہ بندرگاہوں سے مال برداری حجم گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 1.53 ارب ٹن تک پہنچ گیا۔ اس دوران بندرگاہوں سے خاص کر بیرونی تجارت کی مال برداری میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اکتوبر میں کمرشل مال برداری کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 3.9 فیصد اضافے سے 5.02 ارب ٹن تک پہنچ گیا جبکہ سڑک کے راستے  مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق جنوری تا اکتوبر کی مدت میں چین کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں طویل مدتی  اثاثہ جات سرمایہ کاری 30.6 کھرب یوآن (تقریباً 425.1 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!