چین کی لانژو یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق نے ملک کے سب سے بڑے صحرائے تکلا مکان کی تشکیل اور ارتقا کے بارے میں مفید جائزہ پیش کیا ہے، جس میں براہ راست اعداد وشمار کا استعمال کیا گیا-(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صحرائے تکلامکان جسے "موت کا سمندر” کہا جاتا ہے، 3046 کلومیٹر پر پھیلی ریت پرمشتمل ہے اور سرسبزپٹی میں مکمل طور پر گھرا ہوا ہے۔
سنکیانگ ریجنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ بیورو کے مطابق جمعرات کی صبح پودوں کی متعدد اقسام بشمول صحرائی بھان کے درخت (جسے عام طور پر "ریگستانی بھان” کے نام سے جانا جاتا ہے)، جھاڑی دار درخت اور سرخ ویلو صحرا کے جنوبی کنارے پر یوتھیان کاؤنٹی میں ریتلی زمین پر لگائے گئے، جو سرسبز پٹی کے آخری حصے کی تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے۔
تکلامکان 3 لاکھ 37ہزار 600مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور اس کا دائرہ 3046 کلومیٹر ہے ، جو اسے چین کا سب سے بڑا اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا صحرا بناتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link